میونسپل کارپوریشن کے حکم پربلڈنگ انسپکٹر میر جملہ خان کا بلدیہ فورس کے ہمراہ کریک ڈاون

Spread the love

گلگت (سٹاف رپورٹر)AC / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن کے حکم پربلڈنگ انسپکٹر میر جملہ خان کا بلدیہ فورس کے ہمراہ کریک ڈاون،شہر کے فٹ پاتھوں اور جوٹیال کینٹ ایریامیں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر متعدد افراد کودھر لیا گیا، ایک درجن سے زائد افراد کو ایگزیکٹیو مجسٹریٹ عاطف اللہ کی عدالت میں پیش، مجسٹریٹ نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد کرتے ہوئے وارننگ دیکر رہا کردئے، آئندہ کوئی بھی ریڑھی جوٹیال کینٹ ایریا میں نظر نہیں آنے چاہئے، خلاف ورزی پر جیل سمیت مختلف سزائیں بھی ہوسکتی ہیں، نقص امن کے سبب کینٹ ایریا میں ریڑھی لگانے اور چنگچی پر کاروبار کرنے پر پابندی عائد ہے لہذ ا کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں اور نہ ہی خلاف ورزی کی اجازت ہوگی، ایگزیکٹیو مجسٹریٹ نے اپنے ریمارکس میں کہاکہ سیکٹر مجسٹریٹس شہر میں قانون کی رٹ کوچیلنچ کرنے والوں کو معاف نہ کرے، انہیں سب ڈویژنل مجسٹریٹ یا، ایگزیکٹیو مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کریں تاکہ قانون کی عملداری یقینی بنائی جاسکے، واضح رہے گزشتہ روز سب ڈویژنل مجسٹریٹ گلگت امیر تیمور نے جوٹیال کینٹ ایریا میں ریڑھی لگانے اور چنگچی پر کاروبار کرنے پردفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں