سینئر آفیسر جاوید اقبال کو چیئرمین جی بی لوکل کونسل بورڈ و سیکریٹر ی اختر حسین رضوی نے ڈپٹی ڈائریکٹر گلگت ریجن تعینات کردیا

Spread the love

گلگت (سٹاف رپورٹر) سینئر آفیسر جاوید اقبال کو چیئرمین جی بی لوکل کونسل بورڈ و سیکریٹر ی اختر حسین رضوی نے ڈپٹی ڈائریکٹر گلگت ریجن تعینات کردیا ہے جاوید اقبال گلگت بلتستان لوکل کونسل بورڈ کے خوش اخلاق، تجربہ کار، ہر دلعزیز شخصیت کے مالک آفیسر ہیں اس سے قبل انہوں نے سپورٹس آفیسر ضلع کونسل غذر، دو دفعہ چیف آفیسرمیونسپل کارپوریشن گلگت، اسسٹنٹ ڈائریکٹر گلگت بلتستان لوکل کونسل بورڈ کے حیثیت خدمات سرانجام دے چکے ہیں، گلگت بلتستان لوکل کونسلات کے جملہ سٹاف کے جانب سے جاوید اقبال کو ڈپٹی ڈائریکٹر گلگت ریجن تعینات کرنے پر چیئرمین و سیکریٹری لوکل گورنمنٹ، سیکریٹر ی و ڈائریکٹرجی بی لوکل کونسل بورڈ حاجی ذوالفقار احمد کے فیصلے کو سراہا ہے، یاد رہے جاوید اقبال گلگت بلتستان لوکل کونسل بورڈ کے قیام کیلئے سابقہ سیکریٹر و چیئرمین آصف اللہ خان صاحب کے ہمراہ کوشاں رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں