دیوان پور تیسرا سالانہ کرکٹ میلہ اختتام پذیر

Spread the love

جہلم چوہدری زاہد حیات
دیوان پور میں ہونے والے کرکٹ میلہ میں كانیاوالا کی ٹیم نے میدان مار لیا اس کرکٹ میلہ میں 32 ٹیموں نے حصہ لیا فائنل میں كانیاوالا اور پننوال کی ٹیمیں مد مقابل تھیں جس میں كانیاوالہ کی ٹیم نے اپنی محنت اور لگن سے یہ کرکٹ میلہ اپنے نام کیا فائنل میچ کے مہمان خصوصی ملک منور اعوان امیدوار تحصیل ناظم پنڈدادن خان علی رضا راجہ ریئس اعظم پننوال اور راجہ عامر ریئس اعظم تھے میچ کے بعد مہمان خصوصی نے جیتنے والی ٹیم میں انعامات تقسیم کیے فائنل کے مہمان خصوصی راجہ علی رضا راجہ عامر اور ملک منور اعوان نے کہا کہ جس ملک کے کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں فائنل میچ کے ان معزز مہمانوں نے ٹورنامنٹ انتظامیہ کے شاندار انتظامات کو بھی سراہا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں