جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد بلدیہ کے ملازمین کے مسائل حل نہ ہوئے 30اگست سے احتجاجی تحریک شروع کرنے کااعلان۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد بلدیہ ملازمین کو بجٹ میں بڑھائی گئی تنخواہ جاری نہ کرنے پر بلدیہ ملازمین کا اجلاس چیئر مین نصر اللہ ڈومکی، صدر سلیم پیچوہو کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں یونین کے عہدیداروں عبدالفتاح سومرو، شفیق ابڑو، امدادبروہی، حفیظ جکھرانی، ماجد لاشاری، عبدالستاردہرپالی، سعید جمالی اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں ملازمین کے مسائل حل نہ ہونے پر 30اگست بروز پیر کو احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا پہلے مرحلے میں بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھی جائیں گی پھر اسکے بعدآفیس کی تالابندی، پریس کلب کے سامنے احتجاج اور علامتی بھوک ہڑتال کی جائے گی، اجلاس کے شرکا ء نے مسائل کے حل ہونے تک جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کیا۔
