جیکب آباد(نامہ نگار)جیکب آباد میں زرعی پانی بند کرنے پر دیہاتیوں کا بااثر کے خلاف دوسرے روز بھی خواتین سمیت احتجاجی مظاہرہ، جلا ہوا بیج اٹھا کر پریس کلب کے سامنے نعریبازی۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے قصبہ دوست علی بروہی میں زرعی پانی بند کرنے پر دیہاتیوں نذر محمد کی قیادت میں احتجاجی جلوس نکال کر پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا گیا مظاہرے میں خواتین نے بھی شرکت کی مظاہرین نے جلا ہوا بیج اٹھا کر بااثر کے خلاف سخت نعریبازی کی مظاہرین کا کہنا تھا کہ زمین کا پانی بند کرکے فاقہ کشی پر مجبور کیا گیا ہے پانی نہ ملنے کی وجہ سے لاکھوں کا نقصان ہوا ہے بویا گیا بیج جل گیا ہے پانی کھولنے پر پولیس سے گرفتار کرایا جاتا ہے دھمکایا جا رہا ہے ڈی آئی جی لاڑکانہ، ایس ایس پی جیکب آباد اور دیگر بالا حکام نوٹس لیکر انصاف کریں اور غنڈہ گردی کرنے والے بااثر طالب اور سلطان کے خلاف کاروائی کی جائے۔
