اپواء مانچسٹر کی جوائنٹ سیکرٹری در شہوار دادا کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

Spread the love

صابرہ ناہید مانچسٹر ) اپواء مانچسٹر کی جوائنٹ سیکرٹری در شہوار دادا جو کہ 25 اگست 2021 کو اس جہان فانی سے رخصت ہو گئی تھیں ان کی نماز جنازہ بروز جمعہ ادا کر دی گئی۔ ہر آنکھ ان کے لئے اشک بار تھی اور ان کی مغفرت کے دعا گوتھی
[ ] در شہوار دادا کا تعلق کراچی پاکستان سے تھا ۔ درشہوار راچڈیل کے مقامی سکول میں آرٹ کی ٹیچر رہیں۔انھوں نے جون 1996 اپواء مانچسٹر کو جوائن کیا اس دوران 3 سال کے لئے کراچی اپواء سے بھی منسلک رہیں اس کے بعد گذشتہ جوائنٹ سیکرٹری شیری خلیلی کے لندن منتقل ہونے کے بعد در شہوار جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے پر فائز ہوئیں۔ با اخلاق ہونے کی وجہ سے لوگوں میں بہت مقبول تھیں 24 جولائی کو خزینہ شعر و ادب کے پروگرام میں میئر راچڈیل عاصم رشید نے انھیں راچڈیل سکول میں خدمات سرانجام دینے کی وجہ سے میئر ایوارڈ دینے کے لئے منتخب کیا یہ ایوارڈ انھیں 14 اگست یوم آزادی کے موقع پر دیا جانا تھا مگر محرم الحرام کی وجہ سے دیا نہ جا سکا۔ اپواء کے پروگراموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی تھیں اور اپنے وسیع تعلقات کی وجہ سے سب سے زیادہ ٹکٹ بیچ کر کراچی پیسے بجھوانے کے لیےسب سے زیادہ رقم جمع کرتی تھیں۔ بہت ہی خوش مزاج اورہنس مکھ شخصیت کی مالک تھیں۔ ان کی موت اپواء مانچسٹر کے ممبران کے لئے ایک بہت بڑے صدمے کا باعث ہے۔ ان کی کمی ہر موقع پر محسوس کی جائی گی۔ در شہوار دادا پاکستان کی مشہور سیاسی شخصیت خوش بخت شجاعت کی نند تھیں۔ درشہوار کی کوئی اولاد نہ تھی ۔ ان کے میاں نعیم دادا مانچسٹر کی مشہور شخصیت ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں