تاجر اتحاد خیبر پختون خواہ کا اجلاس زیر صدارت مجیب الرحمان ہوا

Spread the love

صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ تاجروں کی مفاد کو مدنظر رکھ کر پالیسیاں بنائیں۔مجیب الرحمان

پشاور(نمائندہ وصال احمد)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق تاجر اتحاد خیبرپختونخوا کا اجلاس زیر صدارت مجیب رحمان ہوا اجلاس میں صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے 21 اگست تک ہفتے میں دو چھٹیاں اور آٹھ بجے کاروبار بند کرنے کا نوٹیفکیشن ہوا تھا اس لیے حکومت وقت فوری طور پر شادی ہال ہوٹل اور تمام کاروبار 24 گھنٹے اور سات دن کھولنے کا نوٹیفکیشن کرے تاکہ تاجر برادری کی معاشی قتل کرنا بند کیا جائے مختلف بازاروں کے صدور جس میں شوکت اللہ ہمدرد میاں عقیل خان ظفر حمید منہاس نصیر ھاشمی عزیز خان سردار حسین زبیر گل آفتاب احمد وحید خان افضل خان شیخ اسلم نثار خلیل شفیق خان مستقیم احسان اللہ فہیم شاہ ایاز خان انجینئر عقیل ابراہیم خان ہمایون خان اور دیگر صدوراور تاجروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اجلاس میں صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ آئندہ ہفتہ اور اتوار کو کورونا ایس او پی پر اپنا نقطہ نظر واضح کریں کیونکہ تاجر برادری اور خاص کر چھوٹے دکانداروں کو سمجھ نہیں آرہی ہے کہ وہ 31 اگست کے بعد لاک ڈاؤن پر عمل کریں گے کہ نہیں۔ اس لیے صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ تاجروں کی مفاد کو مدنظر رکھ کر پالیسیاں بنائیں تا کہ کورونا جیسے موذی مرض سے بچاؤ بھی ممکن ہو اور کاروبار بھی چل سکیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مجیب الرحمان نے کہاکہ پورے پاکستان میں صرف تاجروں کو ایف بی آر اور دوسرے ٹیکس والے محکموں نے شدید اذیت میں تنگ کر رکھا ہے اور ہم ایف بی آر والوں سے پھر بھی مطالبہ کرتے ہیں کے ٹیکس کی پالیسی کو واضح طور پر سامنے لایا جائے تا کہ چھوٹے تاجروں قربانی کا بکرا نہ بنایا جائے یہ چھوٹے تاجر ٹیکس دیتے ہیں اپنے کاروبار سے زیادہ اس لیے ایف بی آر اپنی پالیسی
فوری طور پر تاجروں کے ساتھ مل کر اویرنس پیدا کریں تاکہ چھوٹے تاجروں کو ٹیکس کے بارے میں آگاہی ہو میں ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں