ہم سندھ کی دیگر سیاسی اور سماجی جماعتوں کو بھی اس احتجاج میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں۔نثار احمد کھوڑا
حیدرآباد(نمائندہ اسد قریشی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپوٹ کے مطابق آج صوبائی صدر پی پی پی نثاراحمد کھوڑو نے سینیٹر تاج حیدر ، سینیٹر سسئی پلیجو کے ساتھ صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو کی رہائش گاہ کرن خان شورو پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا.صوبائی صدر پی پی پی نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ اس نا اہل حکومت کے ناکام تین سال مکمل ہو چکے ہیں اور وہ کامیابی کا راگ گا رہے ہیں مگر زمینی حقائق اس سے مختلف ہیں.انہوں نے کہا کہ ملک کی پیداوار میں 70 فیصد زراعت کا ہے اور زرعی معیشت مستحکم ہونے کی وجہ سے ہمارے پاس قحط نہیں آیا ہے اور مختلف اوقات پر ہم نے صورتحال کا سامنہ کیا ہے مگر اس وقت سندھ میں پانی کی مصنوعی قلت پید ا کر کے سندھ کی زراعت کو بڑا نقصان دیا گیا ہے.انہوں نے کہا کہ ایک طرف مہنگائی کی وجہ سے زرعی کھاد کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں تو اوپر سے وفاق نے پانی بھی بند کر دیا ہے اور صوبہ سندھ کو 91کے پانی معاہدے کے مطابق اس کے حصے کا جائز حق بھی نہیں دیا جا رہا جبکہ معاہدے کے مطابق پانی کے استعمال میں زراعت کو ترجیح میں رکھا گیا ہے مگر وفاقی حکومت کی نا اہلی اور نا انصافی کی وجہ سے پنجاب میں چشمہ جہلم لنک کینال اور ٹی پی لنک کینال کھولے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ سے پانی کے معاملے میں بڑی زیادتی کی جا رہی ہے اور کوٹری ڈاو ¿ن اسٹریم اور گڈو میں پانی کی قلت ہے جبکہ ارسا اس مسئلے پر مسلسل خاموش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق ارسا کی نمائندگی ہونا لازمی ہے مگر افسوس ہے کہ اس وقت ارسا میں سندھ کا کوئی بھی نمائندہ موجود نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی صوبے سے جھگڑا نہیں کر رہے ، ہم ارسا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سندھ کو اپنے حصے کا پانی دیا جائے ۔ صوبائی صدر پی پی پی نے کہا کہ ہر سال سندھ میں صرف چاول کی فصل 70 ارب روپے کی ہوتی ہے جو اس سال پانی نہ ملنے کی وجہ سے نقصان ہوا ہے.انہوں نے کہا کہ وفاق کی جانب سے دوسرا یہ بھی ظلم کیا گیا ہے کہ اسمبلی سے پاس ہونے والے ایکٹ کو رد کرتے ہوئے 15سال سے سندھ میں کام کرنے والے وفاقی محکمے جیسا کہ آئی بی ، ایف آئی اے ، او جی ڈی سی ایل ، کے پی ٹی اور دیگر محکموں سے 16ہزار ملازمین کو بیروزگار کیا گیا ہے جوکہ بہت بڑی نا انصافی اور قانون کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاق کی جانب سے آدمشماری میں بھی صوبہ سندھ سے زیادتی کی گئی ہے جس کی تفصیلات بھی موجود ہیں اور اس معاملے کو صوبائی حکومت کی جانب سے مشترکہ مفاداتی کونسل میں اٹھایا گیا تاہم ہماری بات نہیں سنی گئی ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 91والے معاہدے میں بھی ناانصافی موجود ہے مگر اس کے تحت سندھ کو اس کے حصے کا پانی نہیں دیا جا رہا ۔ انہوں نے کہا کہ ارسا کے چیئر مین کو ہٹایا جائے اور سندھ کا نمائندہ بھی رکھا جائے.ایک سوال کے جواب میں نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ ہم سندھ کی دیگر سیاسی اور سماجی جماعتوں کو بھی اس احتجاج میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں.ایک سوال کے جواب میں نثار کھوڑو نے کہا کہ مخدوم ہاو ¿س اور بلاول ہاوس میں اختلافات نہیں ہیں اور اس ضمن میں افواہوں پر توجہ نہ دی جائے.بلاول بھٹو زرداری بہت جلد مخدوم ہاوس کا دورہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مخدوم خاندان کا پی پی پی سے تعلق بڑا گہر ا اور مضبوط ہے.اس موقع پر سینیٹر تاج حیدر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سینیٹ کی واٹر اسٹینڈنگ کمیٹی میں پانی کا مسئلہ اٹھایا گیا ہے لیکن ارسا کے چیئر مین کی جانب سے مسلسل غلط بیانی کی جا رہی ہے جبکہ 91کے معاہدے کے تحت تمام باتیں طے شدہ ہیں جس کے تحت پانی پر پہلی ترجیح زراعت ہے اور حکومت بجلی کی پیداوار کیلئے تربیلا ڈیم کو بھر کر سندھ کا پانی چوری کر رہی ہے.ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو نے کہا کہ 2018 میں تھری ٹیئرز فارمولا کے معاملے پر مشترکہ مفاداتی کونسل میں بحث کیا گیا جس کے بعد انور منصور کی رپورٹ میں صاف لکھا گیا ہے کہ تھری ٹیئرز فارمولے کی قانون میں کوئی بھی حیثیت نہیں ہے۔ اس موقع پر ایم این اے شغفتہ جمانی ، وقار مہدی ، عاجز دھامراہ ، صغیر قریشی ، آفتاب خانزادہ ، پاشا قاضی ، علی نواز شاہ رضوی اور پی پی پی کے دیگر اراکین بھی موجود تھے۔
