گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کی طرف سے ڈاکٹرز، پولیس اور صحافیوں میں ماسک تقسیم

Spread the love

کرونا وائرس کے موقع پر صحافیوں اور ڈاکٹروں نے جو ڈیوٹی سر انجام دی ہے قابل تعریف ہیں۔اکرام الدین بانی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ

یورپ(انٹرنیشنل ڈسک)بین الاقوامی اعلی خبر رساں ادارہ گلوبل ٹائمز نیوز ایجنسی یورپین آرگنائزیشن کی طرف سے جرمنی میں ڈاکٹرز اور صحافی حضرات میں ماسک تقسیم تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بین الاقوامی گلوبل ٹائمز نیوز ایجنسی یورپین آرگنائزیشن کے تحت جرمن میں ڈاکٹر، نرنسز، پولیس اور دیگر صحافی حضرات میں ماسک تقسیم کیےگیے ماسک تقسیم کرنے کا مین مقصد کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے مہم جاری رکھنے کا عزم بھرپور طریقے سے جاری رکھنا تھا اس موقع پر بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس جیسی عالمی وبا اور بیماری کے موقع پر جو ڈیوٹی ڈاکٹرز، نرسز، پولیس، اور صحافی حضرات سر انجام دے رہے ہیں قابل ستائش اور قابل فخر ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں صحافی حضرات اور ڈاکٹر جو خدمات سر انجام دے رہے ہیں بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپی ادارہ اور تمام گلوبل ٹائمز کے نمائندگان ان عظیم ہیروز کو سلام و خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور عوام کو با خبر رکھنے کیلئے صحافیوں کی عظمت و بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں صحافی ریاست کا چوتھا ستون ہے انہوں نے مزید کہا کہ گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ آرگنائزیشن کے تمام نمائندگان ریاست پاکستان اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہے اور رہینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں