

ایڈیٹر خالد چوہدری-
جو لوگ اپنے مالوں کو رات دن چھپے کھلے خرچ کرتے ہیں انکے لیے انکے رب کے پاس اجر ہے۔اور نہ انہیں خوف ہے نہ غمگینی۔ القرآن
روچڈیل میں عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان فاؤنڈیشن اور ہیومین اپیل فاؤنڈیشن نے ملکر ان مشکل حالات میں ضرورت مندوں و مستحقین افراد میں کھانے پینے کی اشیاء کے بکس بنا کر گھر گھر تقسیم کیے۔
جہاں دنیا بھر میں مسلمان انفرادی و اجتماعی طور پر ہر مشکل کی گھڑی میں اللہ کی راہ میں مال خرچ کرتے ہیں۔
باکسر عامر خان فاؤنڈیشن و ہیومین اپیل فاؤنڈیشن نے انسانیت کی خدمت کرنے کا بھی بیڑا اٹھا رکھا ھے۔
عامر خان کا کہنا تھا کہ ھم نہ صرف برطانیہ میں ضرورت مندوں کے گھر گھر تقسیم کا عمل جاری رکھیں گئے ۔ہم بہت جلد اسی طرز کا پروجیکٹ پاکستان کے غریب عوام و مستحقین بھی شروع کر رہے ہیں۔انھوں نے دنیا بھر کے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ جسطرح میں ضرورت مندوں کی امداد کے لیے میدان میں نکلا ہوں آپ بھی میرا ساتھ دیں تاکہ ھم ملکر دنیا سے غریبی کا خاتمی کر سکیں۔ آخر میں انھوں نے ان نوجوان بچے اور بچیوں کے علاؤہ مرد و خواتین کو خراج عقیدت پیش کیا جو دن رات خوردونوش کی اشیاء کی پیکنگ و تقسیم کے لیے اپنا قیمتی وقت دے رہے ہیں۔
ہیومین اپیل فاؤنڈیشن کے زمہ داران و متحرک کارکن ظہیر احمد اور نعمان نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ھماری کوشش ہو گی کہ ہم اس دائرہ کار کو مزید وسعت دیں تاکہ کوئی بھی ضرورت مند باقی نہ رہ پائے جس تک ہم نہ پہنچ پائیں۔لیکن یہ کام ہم اکیلے نہیں کر سکتے اس کے لیے ہمیں مخیر حضرات کے تعاون کی اشد ضرورت ہے۔