سٹوڈنس ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام افتخار علی شاہ ایجوکیشنل کمپلیکس کی افتتاحی تقریب مقامی سکول میں منعقد کی گئی

Spread the love

تقریب میں ممتاز سماجی شخصیت شیخ شیراز مالک، ماہر تعلیم چوہدری محمد طیب، عبدالواحد خان، اور دیگر نے شرکت کی۔

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق سٹوڈنٹس ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام افتخار علی شاہ ایجوکیشنل کمپلیکس کی افتتاحی تقریب مقامی سکول میں منعقد کی گئی۔
تقریب میں ممتازسماجی شخصیت شیخ شیراز مالک ،ماہر تعلیم چوہدری محمد طیب، عبدالوحید خان،محمد فہیم،محمد عمر نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ماہر تعلیم چوہدری محمد طیب کا کہنا تھا کہ تعلیم کسی بھی قوم یا معاشرے کیلئے ترقی کی ضامن ہے یہی تعلیم قوموں کی ترقی اور زوال کی وجہ بنتی ہے تعلیم حاصل کرنے کا مطلب صرف سکول ،کالج یونیورسٹی سے کوئی ڈگری لینا نہیں بلکہ اسکے ساتھ تمیز اور تہذیب سیکھنا بھی شامل ہے تاکہ انسان اپنی معاشرتی روایات اور قتدار کا خیال رکھ سکے۔سٹوڈنٹس ویلفیئر سوسائٹی کا قیام ہی تعلیم کے فروغ کے لیے کیا گیا تھا۔آج سٹوڈنٹس ویلفیئر سوسائٹی کی وجہ سے علاقہ کے بچے زیور تعلیم کے آراستہ ہیں۔شیخ شیراز مالک نے اپنے خطاب میں پاکستان میں تعلیم کی اہمیت اوراس کے معاشرے پر مثبت اثرات کے مختلف پہلوئوں کو اجاگر کیا۔شیخ شیراز مالک کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں پرائمری تعلیم کو بہت اہمیت دی جاتی ہے کیونکہ یہی بچے کی بنیادبناتی ہے اور ایک بار اگر بنیاد مضبوط پڑ گئی تو اس پر عمارت کھڑی کرنا آسان ہوجاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ تعلیم کے طریقہ کار، سہولتوں اور اساتذہ کے انتخاب تک ہر مرحلے کو بہت اہمیت دی جاتی ہے، تاکہ بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارا جاسکے۔تقریب سے سوسائٹی کے صدر عتیق الرحمن شاہ نے خطاب میں سوسائٹی کی33 سالہ کارکردگی اورآئندہ کے لائحہ عمل پر روشنی ڈالی،افتتاحی تقریب سے حمید احمد،زین العابدین شاہ اور بیگم نصرت ہاشمی نے بھی خطاب کیا،تقریب کے اختتام پر بہترین کارکردگی پرشیخ شیراز مالک،حاجی ظفر اقبال،صادق مسعود احمد،سید شاہد علی،حاجی عامر شہزاد، اسامہ جاوید، جمیل احمد خان،محمد عامر خان، عبدالوہاب شاہ، وقاص جاوید، حامد محمود بٹ،امیر سلطان، محمد الیاس اور راجہ عبدالمجید کو اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں،سماجی شخصیت شیخ شیراز مالک اور ملک تنویر حسین نے تختی کی نقاب کشائی بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں