گوجرہ سوئی گیس کا عملہ عوام کی بے لوث خدمت ے لیے چوبیس گھنٹے کام کر رہا ہے ۔

Spread the love

گوجرہ. ( ڈاکٹر عبدالشکور سے ) انجمن شہریان کے صدر میاں محمد عاصم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سوئی گیس آفس گوجرہ کے افسران اور ماتحت عملہ صارفین کی خدمت کے لیے چوبیس گھنٹے حاضر رہتا ہے انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین اور کنٹریکٹر میاں ارشاد کے خلاف ایک کرپٹ گروہ بے بنیاد الزامات لگا کر انہیں بلیک میل کرنے کی کوشش کررہا ہے جس کا مقصد اپنے نا جائز کام کروانا ہے ۔ سوئی گیس دفتر کا عملہ اور میاں ارشاد ان کے ناجائز کاموں کی راہ میں حائل ہیں جس سے بلیک میلر گروہ کو پریشانی کا سامنا ہے ۔ اپنا راستہ صاف کرنے کے لیے بے بنیاد اور جھوٹے الزامات لگائے جا رہے ہیں جن کی بھر پور مذمت کی جاتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں