ڈاکٹرعمر جہانگیر کی ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ سے ملاقات

Spread the love

2021ساہیوال(آ صف ندیم )پروگرام ڈائریکٹر پنجاب انٹر میڈیٹ سٹیز امپروومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام ڈاکٹرعمر جہانگیر کی ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ سے ملاقات،پروگرام کے تحت زیر تعمیر مختلف منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چیف انجنیئر پراجیکٹ، ڈی جی پی ایچ اے، انجنئرنگ اینڈ پروکیورمنٹ کنسلٹنٹ نیسپاک اور میونسپل افسران شامل تھے، اس موقع پر ڈاکٹر عمر جہانگیر نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے ساہیوال میں 11ارب روپے مالیت کے واٹر سپلائی اور جدید سیوریج سسٹم پر کام کا آغاز کر دیا ہے جو شہر کی ترقی کے لئے 18ارب روپے کے جامع پیکج کا حصہ ہے جس میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی، نکاسی آب کا نظام، آلودہ پانی کی جدید ٹریٹمنٹ،سالڈ ویسٹ مشینری کی فراہمی، 3 تفریحی پارکس کی بحالی اور دیگر منصوبے شامل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے منصوبوں کی راہ میں حائل مشکلات کو جلد دور کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ ضلعی انتظامیہ ساہیوال کے لئے اس عظیم منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لئے بھرپور تعاون جاری رکھے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں