واٹر اینڈ سینی ٹیشن لیبر یونین کا اپنے مطالبات کیلئے چیف ایگزیکٹیو آفیسر اور بورڈ آف گورنر کے ممبر کے ساتھ ملاقات

Spread the love

ملاقات کے موقع پر لیبر یونین عہدے داروں نے اپنے مطالبات پیش کیا۔

بنوں(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق واٹر اینڈ سینی ٹیشن لیبر یونین کا اپنے مطالبات کے لیے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور بورڈ آف گورنر کے ممبر کےساتھ ملاقات ،یونین عہدے داروں نے اپنے مطالبات پیش کیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں واٹر اینڈ سینی ٹیشن لیبر یونین سرپرست اعلی رضا اللہ قریشی صدر نورآیازخان جنرل سکیرٹری مالک رحمن ،ولایت شاہ اور دیگر اداروں نے واٹر چیف ایگزیکٹیو آفیسر واٹر اینڈ سینیٹیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر سید توقیر حسین شاہ اور بورڈ آف گورنر کے ممبر محترمہ وحید ظفر سے الگ الگ ملاقاتیں کیں ۔لیبر یونین ایم ڈی اے ملازمین کی پرموشن نے ٹی ایم اے ملازمین کی پرموشن ،بھرتی میں سن کوٹہ ،میڈیکل بلز اور اسلحہ لائسنس کی منظوری کا مطالبہ کیا گیا ۔جن کی موقع پر منظوری دے دی گئی ۔لیبر یونین چیف ایگزیکٹیو آفیسر کو15 مطالبات پر مشتمل چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا گیا ۔میٹنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واٹر اینڈ سینیٹیشن کے بورڈ آف گورنر کے ممبر محترمہ وحید ظفر کا کہنا تھا ۔کہ ملازمین کے تمام جائز مطالبات حل کئے جائیں گے ۔کیونکہ ان محنت کشوں کی وجہ سے ہماری کمپنی صوبے میں ایک نمایاں حیثیت رکھتا ہے ۔اور یہ ہماری خوش قسمتی ہے ۔کہ محنت کشوں کی وجہ سے ہم صوبے میں کلین اینڈ گرین شیروں کی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر آئے ہے۔ہماری کوشش ہوگی کہ ہم ان کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دے سکے ۔تاکہ یہ پہلے سے بڑھ کر عوام کو گھر کے دہلیز پر سہولیات مہیا کر سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں