دین اسلام نے عورت کو مرد کے مساوی المرتبہ قرار دیا ہے,حمرا فرحان

Spread the love

مرد اور عورت دونوں معاشرے کے دو بنیادی ستون اور خاندانی زندگی کی گاڑی کے دو پہیے ہیں۔معروف سوشل ورکر

سوات(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق سوات سے تعلق رکھنے والی معروف سوشل ورکر حمرا فرحان نے کہا کہ دین اسلام نے عورت کو مرد کے مساوی المرتبہ قرار دیا ہے، اور روحانی، اخلاقی، معاشی ہر اعتبار سےاسے مرد کے مساوی حقوق دیئے ہیں۔اسلام ہمیں بتاتا ہے کہ زندگی مرد و عورت دونوں کی محتاج ہے انہوں نے کہا کہ مرد اور عورت دونوں معاشرے کے دو بنیادی ستون اور خاندانی زندگی کی گاڑی کے دو پہیے ہیں،جن میں سے ایک کا بگاڑ دوسرے کے بگاڑ اور پھرپورے خاندانی اور معاشرتی زندگی کے بگاڑ کا موجب بن سکتا ہے، زندگی کی گہماگہمی اور نشیب و فراز میں ہمیشہ مرد و عورت میں سے ہر کوئی ایک دوسرے کا معاون و مددگار رہا ہے۔تمدن کا ارتقاءان دونوں کے اتحاد سے عمل میں آیا ہے۔جب زمانے کی اصلاح و بگاڑ میں دونوں کا ہاتھ ہے۔تو کیا یہ سخت غلطی نہ ہوگی کہ ایک کو کارگاہ تمدن سے خارج کرکے اگے بڑھنے کا فیصلہ کیا جاۓ۔کیا دنیا کا کوئی شخص اپنے جسم کے نصف حصہ کو بے کار اور مفلوج کرنے کے بعد بھی صحیح طریقے سے زندگی کے میدان میں اپنا پارٹ ادا کرسکتا ہے، معروف سوشل ورکر حمرا فرحان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ تعلیم نسواں کی ضرورت کے حوالے سے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ اگر ہم اسلامی معاشرے کو ایک اعلٰی علمی اور عملی معاشرہ بنانا چاہتے ہیں، تو عورت کی تعلیم بعینہٖ اس طرح ضروری ہے، جس طرح مرد کی تعلیم ۔ اپنی بیٹیوں اور بہنوں کو ضرور موقع دے کہ وہ اپنے بچوں، اس معاشرے اور قوم کے لۓ کچھ کرسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں