ڈپٹی کمشنر ساہیوال کا اولڈ ایج ہوم کا دورہ

Spread the love

ساہیوال( چوہدری محمد آ صف ندیم )ڈپٹی کمشنر ساہیوال کا اولڈ ایج ہوم کا دورہ جس دوران انہوں نے رہائش پذیرراں کو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے بزرگوں سے فرداًفرداً ملاقات کی اور ان کے مسائل دریافت کئے کہ یہ بزرگ اپنا گھر بار چھوڑ نے پر کیوں مجبور ہوئے۔ انچارج ادارہ محمد رفیق چوہدری نے رہائش پذیراران کو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی جس پر انہو ں نے اطمینان کا اظہار کیا۔ دورہ کے دوران انہوں نے کچن اور ڈسپنسری کا بھی معائنہ کیا اور تسلی بخش کارکردگی پر انچارج ادارہ کے کام کو سراہا اور امید کا اظہار کیا کہ اسی جذبے کے تحت ان بزرگوں کی خدمت جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عکاشہ رسول اور سوشل ویلفیئر آفیسر نعیم گلزار اور میڈیکل سوشل آفیسر عبدالرحمان بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں