ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر نے کروناایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنیوالے ٹرانسپورٹرزکیخلاف سخت ہدایات جاری

Spread the love

ساہیوال(چوہدری محمد آ صف ندیم ) ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرڈاکٹرآصف کمال نے ضلع بھرمیں کروناایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنیوالے پی ایس وی ٹرانسپورٹرزکیخلاف ٹریفک سٹاف کو سخت ہدایات جاری کررکھی ہیں اس ضمن میں انسپکٹرہیڈکوارٹرٹریفک ملک نذرفریدڈھکونے ٹریفک ایجوکیشن وروڈسیفٹی ٹیم کیساتھ شہرکے مختلف مقامات پرمسافرگاڑیوں میں کروناایس اوپیز کی سرپرائز چیکنگ کی اورخلاف ورزی پر قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی انہوں نے کہاکہ کروناوائرس کی چوتھی لہرانتہائی خطرناک ہے جس سے بچنے کیلئے ہمیں کروناایس اوپیز پر عملدرآمدیقینی بناناہوگاانہوں نے ٹرانسپورٹرزکوسختی سے ہدایت کی کہ وہ دوران سفر50 فیصدسواریاں،مسافروں کو فیس ماسک،ہینڈسینٹائزراورسماجی فاصلے کی پابندی یقینی بنائیں اس موقع پر انہوں نے مختلف مسافرگاڑیوں کو روک کر چیک کیاایل پی جی گیس سلنڈراستعمال کرنیوالی گاڑیوں اورکروناایس اوپیز کیخلاف ورزی پرقانونی کاروائی عمل میں لائی گئی انہوں نے کہاکہ سٹی ٹریفک پولیس خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے خلاف آئندہ بھی سختی سے کارروائی جاری رکھے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں