جیکب آباد(نامہ نگار)جیکب آباد میں پولیس اہلکار بھی چور وں سے محفوظ نہ رہے، چور پولیس اہلکار کے گھر کا صفایاکر گئے نقدی زیورات لے گئے تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں بدامنی عروج پر پہنچ گئی ہے اوراب پولیس اہلکار بھی اس سے محفوظ نہیں رہے ہیں، جیکب آباد کے آباد تھانے کی حدود میں واقع سابق صوبائی وزیر منظور خان پہنور کے آبائی قصبہ میں پولیس اہلکار معشوق اوڈ کے گھر کاچور صفایا کر گئے چوری کی واردات میں چور صندوق کے تالے توڑ کر تین تولازیورات اور چالیس ہزار نقدی، کپڑے اور دیگر قیمتی سامان لیکر فرار ہو گئے۔
