جیکب آباد کے ڈی ایس پی کا جوا کے اڈے پر چھاپہ 10 جواری گرفتار

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار)جیکب آباد کے ڈی ایس پی کا جوا کے اڈے پر چھاپہ 10 جواری گرفتار تین لاکھ نقدی موبائل فون اور موٹر سائیکلیں بھی بر آمد، مقدمہ صرف 5جواریوں کے خلاف درج کئے گئے کیس میں نقدی صرف بیس ہزار ظاہر کی گئی باقی رقم غائب۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد سٹی کے ڈی ایس پی مہدی رضا ٹالپر کی جانب سے پیچوہا پھاٹک کے قریب جوا کے اڈے پر چھاپہ مارکر دس جواری گرفتار کرکے انکے قبضے سے تین لاکھ سے زائد نقدی، تاس کے پتے بر آمدکئے اور پانچ موبائل فون اور چار موٹر سائیکلیں اپنی تحویل میں لیں، واقع کا مقدمہ سول لائین تھانے پر درج کیا گیا ہے واقع کا مقدمہ اے ایس آئی نور الدین سنجرانی کی مدعیت میں صرف پانچ جواریوں ممتاز علی کوریجو، اعجاز علی ملغانی، احسان بنگلانی پر درج کیا گیا ہے جبکہ کیس میں بیس ہزار نقدی دکھائی گئی ہے باقی رقم غائب کی گئی ہے اس سلسلے میں سول لائین پولیس سے رابطہ کیا گیاتو نور الدین سنجرانی کا کہنا تھا کہ چھاپہ ڈی ایس پی مہدی رضا ٹالپر نے لگایا تھا وہی تفصیلات بتا سکتے ہیں کہ جوا کے اڈے سے کتنی رقم بر آمد ہوئی تھی ڈی ایس پی سٹی مہدی رضا ٹالپر سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی پر انکا نمبر بند ملا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں