جیکب آباد(نامہ نگار) صوبائی مشیر اعجاز جکھرانی نے وفاقی وزیر محمد میاں سومرو کو سندھ کا غدار قرار دیدیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے جیل خانہ جات میر اعجاز حسین جکھرانی نے جیکب آباد میں پیپلز پارٹی کی جانب سے وفاقی حکومت کی طرف سے سندھ کے ساتھ ہونے والی ذیادتیوں کے خلاف لگائے جانے والے دھرنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے جیکب آباد سے منتخب تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی وفاقی وزیر محمد میاں سومرو کو سندھ کا غدار قرار دیتے ہوئے کہا کہ محمد میاں سومرو جب گورنر سندھ، سینٹ چیئرمین، قائم مقام صدر اور نگران وزیر اعظم کے عہدوں پر رہے اُس وقت انہوں نے سندھ کے ساتھ غداری کی انہوں نے اپنے مختلف ادوار میں سندھ کی کھربوں روپیوں کی زمینیں کوڑیوں کے دام فروخت کیں اور سندھ کی تاریخی عمارتیں وفاق کے حوالے کردی اور اب وہ کہہ رہا ہے کہ سندھ کی ہزاروں ایکڑ زمینیں جو سندھیوں کی ہیں وفاق کے حوالے کی جائیں جس کیسخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، انہوں نے وفاقی وزیر محمد میاں سومرو سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ باز آجائیں بصورت دیگر سندھ کا عوام ان کے گھر کے باہر لوٹے اور جوتے لٹکاکر جائیں گا۔
