سندھ کی حکمران جماعت کا احتجاج کے دوران کورونا ایس او پیز کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی گئی۔

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) سندھ کی حکمران جماعت کا احتجاج کے دوران کورونا ایس او پیز کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں سندھ کی حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کی اپیل پر جیکب آباد میں سینکڑوں کارکنان نے صوبائی صدر نثار کھوڑو، صوبائی مشیر اعجاز جکھرانی، رکن صوبائی اسمبلی ممتاز حسین جکھرانی کی قیادت میں جیکب آباد کی قومی شاہراہ پر دھرنا دیا اس دوران سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ کورونا ایس او پیز کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں کی گئی، پیپلز پارٹی کے اکثر کارکنان نے ماسک پہنا ہوا تھا اور نہ کوئی سماجی رابطہ قائم کیا گیا تھا، پیپلز پارٹی کے کارکنان کا احتجاج کے دوران کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پرجیکب آباد کے شہریوں نے تشویش کا اظہار کیاہے، شہریوں کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کورونا ایس او پیز کے نام پر اسکول بند کرکے سندھ کی تعلیم کومتاثر کردیتی ہے، مارکیٹیں بند کرکے لاکھوں لوگوں کو بے روزگار کیا جاتا ہے، غریب دوکانداروں پر جرمانہ عائد کئے جاتے ہیں اور گرفتار کیا جاتا ہے لیکن آج ان کی اپنی ہی جماعت کے وزیر اور مشیرکی نگرانی میں سرعام کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی گئی لیکن ان سے کوئی پوچھنے والا نہیں، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ہاتھ جوڑ کر تعلیمی ادارے اور مارکیٹیں تو بند کرادیتے ہیں لیکن کیا ان کی اپنی جماعت پر کوئی قانون لاگو نہیں ہوتا؟ شہریوں نے کہا کہ احتجاج ماسک پہن کر اور سماجی فاصلہ رکھ کر بھی کیا جاسکتا تھا لیکن ایسا نہ کرکے سندھ کی حکمران جماعت نے اپنی ہی حکومت کے فیصلوں کو چیلنج کیاہے شہریوں کا کہنا تھا کہ ایسے عمل پر صرف افسوس کے سوائے کچھ نہیں کیا جاسکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں