جیکب آباد(نامہ نگار) پریس کلب جیکب آباد کے انتخابات، حیدر مگسی صدر اور بخشن لوہر جنرل سیکریٹری منتخب۔ سیاسی سماجی اور صحافتی تنظیموں کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس پریس کلب جیکب آباد کے سالانہ انتخابات میں صدارتی امیدوار بابو حیدر مگسی بنا مقابلہ صدر منتخب ہوگئے جس کے بعد ممبران کی مشاورت سے کابینہ تشکیل دی گئی جس میں چیئرمین اظہر گل سرکی، صدر بابو حیدر مگسی، سینئر نائب صدر سید مظہرعلی شاہ، نائب صدر محمد علی میرانی، جنرل سیکریٹری بخشن لوہر، جوائنٹ سیکریٹری رجب علی سومرو، اطلاعات سیکریٹری زاہد علی کھرل، پریس کلب سیکریٹری حضور بخش مغیری، خزانچی راجہ ریاض بروہی، آڈیٹر طارق لطیف اور لائبریرین عبدالنبی مگسی شامل ہیں، جیکب آباد کی سیاسی، سماجی اور صحافتی تنظیموں کے رہنماؤں نے پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کی۔
