جیکب آباد(نامہ نگار)جیکب آباد میں پریا کماری کی بازیابی کے لئے ہندو نوجوانوں کا احتجاجی مظاہرہ۔ تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے سنگرار سے دس محرم کو دن دیہاڑے گھر کے باہر سے 7سالہ معصوم پریا کماری لاپتہ ہو گئی جس کا تاحال معلوم نہیں ہو سکا ہے بچی کی بازیابی کے لئے جیکب آباد میں ہندو نوجوانوں کی جانب سے سنی ولوانی ہندو پنچائت کے روشن گورکھا، دیوآنند مندھان، صرافہ یونین کے رمیش کمار، پی پی شہید بھٹو کے نور محمد منجھو کی قیادت میں پنچائتی ہال سے احتجاجی جلوس نکالا گیا، جلوس کے شرکا نے شہر کے راستوں پر مارچ کیا اور صرافہ چوک پر دھرنا دیکر بیٹھ گئے جس کے باعث روڈ بلاک ہو گیا مظاہرین نے معصوم بچی کی بازیابی کے لئے سخت نعریبازی کی مظاہرین نے آرمی چیف، وزیر اعظم پاکستان، چیف جسٹس، وزیر اعلی سندھ سے مطالبہ کیا کہ معصوم پریا کو جلد بازیاب کرواکر ہندو برادری میں پھیلی بے چینی ختم کی جائے اور ہندو برادری کو تحفظ دیا جائے۔
