پیارے پیغمبر ﷺکے گستاخ کی سزا موت ہے

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) پیارے پیغمبر ﷺکے گستاخ کی سزا موت ہے، قادیانی حضور ﷺملک اور آئین کے غدار ہیں، گستاخوں اور غداروں کے خلاف آئین کے تحت قانون کے مطابق سزا دی جائے، جے یو آئی کے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری کی ختم نبوت کانفرنس سے خطاب۔ جمعیت علماء اسلام ضلع جیکب آباد کے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری نے کہا ہے کہ اسلام اور انسانیت کے دشمن حضور ﷺ کی گستاخی کر کے امن اور سکون کو تباہ کرنا چاہتے ہیں ان کو ملک کے آئین کے تحت سزا دیکر قانون کی بالادستی قائم کی جائے ان خیالات کا اظہار جے یو آئی ضلع جیکب آباد کے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری نے جیکب آباد کے قصبہ شاہ مراد جکھرانی میں منعقدہ سالانہ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پیارے پیغمبر کے گستاخوں کی سزا موت ہے قادیانی ملک، آئین کی اور اسلام کے غدار ہیں اور حضور ﷺ کو قرآن شریف کے حکم کے خلاف آخری نبی نہیں مانتے ہیں جن کو قانون کے کٹہرے میں لاکر سخت سزا دی جائے، انہوں نے مزید کہا کہ اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے اس ضابطہ حیات کی مکمل وضاحت قرآن حکیم اور حدیث میں آج تک محفوظ ہے ملک کے دستور کے آرٹیکل ایک اور دو میں پاکستان اسلامی مملکت ہوگا اور پارلیمنٹ کو قرآن و سنت کے خلاف قانون سازی کا کسی حق نہیں ہوگا قادیانی قرآنی حکم خاتم النبیین کو نہیں مانتے جن کو ملک آئین کے مطابق قانونی سزا دی جائے، انہوں نے کہا کہ 7 ستمبر1974ع کو ملک کی پارلیمنٹ نے قانون سازی کے ذریعے قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیتے ہوئے دستور کے دفعہ160اور 260 میں ترمیم منظور کی جس کو قادیانی نہ مان کر فتنہ فساد کرنا چاہتے ہیں جس کے مثال اپنے علاقوں میں مسلمانوں کے خلاف ناجائز کاروائیاں کرتے ہیں، ملک میں انسانی حقوق کے تحفظ اور دستور پاکستان کی پاسداری کرتے ہوئے قادیانی جو ملک ملت اور اسلام کے لیے زہر قاتل ہیں اسطرح کی غیر قانونی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں