جیکب آباد میں آکسیجن نہ ملنے کی وجہ سے نومولود بچی دم توڑ گئی

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد میں آکسیجن نہ ملنے کی وجہ سے نومولود بچی دم توڑ گئی۔تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے قریب میرپور برڑو کے نواحی گاؤں صدورو برڑو کے رہائشی غلام حسین برڑو کی تین روز قبل پیدا ہونے والی بچی سانس کی تکلیف کے باعث فوت ہوگئی ہے، ورثہ کے مطابق بچی کو سانس کی تکلیف کے باعث مقامی بنیادی مرکز صحت لیجایا گیا جہاں آکسیجن نہ ہونے کی وجہ سے بچی کو جیکب آباد کے جمس اسپتال لے گئے وہاں بھی بچی کو آکسیجن فراہم نہیں کیا گیا جس کے بعد بچی کو شکارپور لے جانے کی کوشش کی لیکن بچی کی سانسیں روک گئیں اور وہ فوت ہوگئی، ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کے رہنما حماد اللہ انصاری نے آکسیجن نہ ملنے کی وجہ سے فوت ہونے والی بچی کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع جیکب آباد میں صحت کی سہولیات کا فقدان ہیں حکمران سب ٹھیک ہے کا دعویٰ کررہے ہیں لیکن سندھ میں بچے آکسیجن کی سہولت نہ ملنے کی وجہ سے فوت ہورہے ہیں، انہوں نے کہا کہ کروڑوں کی بجٹ ہونے کے باوجود جمس اسپتال میں آکسیجن کی سہولت نہ ہونا کرپشن کا واضح ثبوت ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ جمس میں کرپشن کی تحقیقات کرائی جائے اور ملوث افراد کے خلاف کاروائی کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں