گوجرہ سے جرائم کی دنیا چھوڑ چکا ہوں شریف شہری بن کر زندگی گزارنا چاہتا ہوں

Spread the love

گوجرہ سے جرائم کی دنیا چھوڑ چکا ہوں شریف شہری بن کر زندگی گزارنا چاہتا ہوں نیو پلاٹ کے رہائشی عتیق الرحمن کی اپنی بیوہ بہن اور خالہ اور دیگر چھوٹے بہن بھائیوں کے ساتھ پریس کانفرنس

گوجرہ ( ڈاکٹر عبدالشکور سے)
نیو پلاٹ کے رہائشی عتیق الرحمن نے کہا کہ میں چند روز قبل اپنے گناہوں کی سزا بھگت کر جیل سے رہا ہو کر آ یا ہوں اور اسلام آباد میں ایک فیکٹری میں ملازمت اختیار کر لی ہے اور اب میں محنت مزدوری کر کے اپنے یتیم بیوہ کے بچوں اور چھوٹے بہن بھائیوں کا پیٹ پال رہا ہوں میرے ماں اور باپ دونوں انتقال کر چکے ہیں اللّٰہ تعالیٰ کے بعد میرے سوا کوئی سہارا نہیں ہے لیکن پولیس مجھے ریکارڈ یافتہ ہونے کی وجہ سے پریشان کر رہی ہے عتیق الرحمن نے کہا کہ میں اب شریف شہری بن کر اپنی نئی زندگی کا آغاز کر چکا ہوں جرائم کی دنیا سے میرا کوئی لینا دینا نہیں ہے اور پاکستان کے آ ئین اور قانون کے مطابق مجھے عزت دار شہری بن کر زندگی گزارنے کا پورا حق حاصل ہے پولیس مجھ سے یہ میرا حق نہ چھینے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں