گلگت (مظہر مغلجان سے) سینئر وزیر کرنل (ر) عبیداللہ بیگ نے کہاکہ صوبائی حکومت کی کوشش ہے کہ گلگت بلتستان میں اشیائے خورد نوش کے قیمتوں میں استحکام رہے اور گرانفروشوں پرکنٹرول رکھنے کیلئے عملی اقدامات کریں اس مقصد کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات حوصلہ افزا ہیں امید ہے عوام گرانفروشی کو روکنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے، تاجروں کو چاہیے کہ وہ چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی کیجانب سے جاری نرخناموں کو اپنے دکانوں، جنرل سٹور، بیکریوں، ڈیپارٹمنٹل سٹوروں کے مناسب جگہوں پر چسپاں رکھیں، تاکہ خریدوفروخت کیلئے آنے والے شہریوں کو سہولت مل سکے عوام سے ناجائز منافع خوری کی ہرگز اجازت نہیں دیگی ان خیالات کااظہارانہوں نے جمعرات کے روز اسسٹنٹ کمشنر، ایڈ منسٹریٹربلدیہ عظمیٰ و چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت امیر تیمور کے ہمراہ جوٹیال کے مختلف سپر ڈیمارٹمنل سٹوروں، سبزی و فروٹس کے دکانوں، بیکریوں، اور اشیائے خوردہ نوش کے دکانوں پر پرائس لسٹوں کے معائینہ کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی امیر تیمور کوہدایات دیں کہ اشیائے خورد نوش کے قیمتوں میں خودساختہ اضافے کے خلاف کریک ڈاون کریں اور بھاری جرمانے عائد کریں عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہماری حکومت کی زمہداری ہے اس سے قبل اسسٹنٹ کمشنر و ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت امیر تیمور نے سینر وزیر کرنل (ر)عبید اللہ خان کو گلگت شہر میں قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجیدچیمہ اور چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کے قیادت میں پرائس کنٹرول کمیٹی کے جانب سے اٹھائے جانے والے کاروائیوں، روزانہ کے بنیادوں پر سیکٹر مجسٹریٹس، میٹ،فوڈ انسپکٹرز، میونسپل فورس پر مشتمل انسپکشن ٹیموں کے جانب سے اشیائے خورد نوش کے قیمتوں کو مستحکم کرنے کے سلسلے میں جاری کریک داون سے بھی آگاہ کیا، جس پر سینئر وزیر عبید اللہ بیگ نے ضلعی انتظامیہ کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مزید بہتری کیلئے خصوصی ہدایات اور صوبائی حکومت کیجانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے احکامات پر پہلے ہی چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی امیر تیمور سیکٹر مجسٹریٹس، فوڈ انسپکٹر، میٹ انسپکٹر، میونسپل پولیس فورس کے ہمراہ روزانہ گرانفروشوں کے خلاف کاروائیاں کررہے ہیں جسکی بدولت قیمتوں میں خود ساختہ اضافے پر قابو پانے میں مدد ملی ہے
