مسلم ہینڈز اور وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان کے زیر اہتمام سیمنار کا انعقاد

Spread the love

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مسلم ہینڈز اور وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان کے زیر اہتمام بچوں کی حفاظت/ Child Safeguarding in Pakistan کے عنوان سے اک سیمینار ہوا جس میں خصوصی شرکت وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان پیر ڈاکٹر نور الحق قادری، پیر محمد امین الحسنات شاہ صاحب سابق وزیر مملکت، بانی و چئیرمین مسلم ہینڈز پیر سید لخت حسنین شاہ صاحب ،ڈاکٹر ضیاء الحق ڈائیریکٹر جنرل ادارہ تحقیقات اسلامی، پروفیسر ڈاکٹر جہانزیب خان وائس چانسلر فاٹا یونیورسٹی،محترم مفتی گلزار احمد نعیمی صاحب، ریسرچ ونگز وزارت مذہبی امور و اسلامی نظریاتی کونسل ، چاروں مکتبہ ہائے فکر سے علمی فکری مذہبی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔ اس موقع پر تمام اراء کو دستاویزی صورت میں ڈھالنے اور حکومت کے شانہ بشانہ اس موضوع پر آگہی و فعالیت کو بڑھانے پر زور دیا گیا ۔
Stakeholders’ Engagement on Child Safeguarding in Pakistan by Muslim Hands & Ministry of Religious Affairs & Interfaith Harmony, Pakistan . Federal Minsiter Dr. Noor Ul Haq Qadri , Pir Muhammad Amin Ul Hasnat Shah Patron in Chief MH, Founder Chairman MH Pir Syed Lakhte Hassanain

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں