محکمہ میں محکمہ صحت، محکمہ تعلیم، پولیس، اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلدیات، اور دیگر حکام نے بھرپور شرکت کی۔
خیبر(نمائندہ عمر فاروق)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(فنانس) خیبر ریاض خان داوڑ کی زیر صدارت ضلعی منیجمنٹ کمیٹی برائے ڈی وارمنگ کا اجلاس، محکمہ صحت،محکمہ تعلیم ، پولیس ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلدیات ، سوشل ویلفئیر،اسسٹنٹ ریجنل منیجر ڈی وارمنگ ،ضلعی کوارڈینیٹر ڈی وارمنگ خیبر، صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن اور دیگر حکام نے شرکت کی.اجلاس میں ضلعی کمیٹی کی جامع رپورٹ، پلاننگ، اگاہی مہم ، ضلع سطح پر محکمہ جات کی زمہ داریاں اور دیگر اقدامات پر تفصیلی بریفننگ دی گئی۔اس حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس) خیبر ریاض خان داوڑ نے محکمہ تعلیم ، محکمہ صحت اور دیگر تمام ضلعی محکموں کے حکام کو ضروری ڈیٹا/اعداد و شمار فراہمی کے لئے ہدایات جاری کردی ہے جس میں لیڈی ہیلتھ ورکروں کو بھی شامل کیا جائیں تاکہ سکولوں سے باہر پبلک مقامات اور گھروں سے تعلیمی عمر کے بچوں کا ڈیٹا حاصل کیا جاسکیں۔جس کے رو سے نجی اور سرکاری سکولوں، دینی مدارس، مذہبی درسگاہیں اور دیگر مقامات کے لیے خصوصی اگاہی مہم کا بھی انعقاد کیا جائیگا جس میں مذہبی رہنما، نجی اور سرکاری سکولوں کے اساتذہ کرام اور دیگر مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد حصہ لینگے جس کا اغاز 5 اکتوبر سے کیا جائیگا اور 15 اکتوبر تک جاری رہے گا تاکہ لوگوں میں ڈی وارمنگ کے متعلق شعور اجاگر کیا جاسکیں۔
