کھیوڑہ کے شہریوں کی طرف سے صوبائی محتسب اعلی کو دی گئی درخواست پر عمل درآمد شروع

Spread the love

کھیوڑہ واٹر سپلائی سکیم میں ہونے والی بے قاعدگیوں سے متعلق تحقیات تحقیقات کا آغاز ڈویژنل ایڈوائزر انچارج طارق جاوید ملک اور لیگل کنسلٹنٹ سردار خان نے کیا بلدیاتی ادارے کے ملازمین اور متعلقہ افراد سے معاملات بارے چھان بین مذکورہ افراد کے بیانات کے بعد تحقیقاتی ٹیم کا میٹھا پتن سائیٹ کا دورہ


نمائندہ خصوصی (راشدخان)

کھیوڑہ کے شہریوں کی طرف سے صوبائی محتسب اعلی کو دی گئی درخواست پر عمل درآمد شروع کھیوڑہ واٹر سپلائی سکیم
میں ہونے والی بے قاعدگیوں سے متعلق تحقیات تحقیقات کا آغاز ڈویژنل ایڈوائزر انچارج طارق جاوید ملک اور لیگل کنسلٹنٹ سردار خان نے کیا
بلدیاتی ادارے کے ملازمین اور متعلقہ افراد سے معاملات بارے چھان بین مذکورہ افراد کے بیانات کے بعد تحقیقاتی ٹیم کا میٹھا پتن سائیٹ کا دورہ زمینی حقائق کا جائزہ ( کھیوڑہ )قدیم ثقافت کا حامل اور بین الاقوامی سیاحتی شہرکھیوڑہ کی میٹھا پتن واٹر سپلائی سکیم جس سے کھیوڑہ کی کثیر آبادی کو پینے کا پانی میسر ہوتا تھا کافی عرصہ سےقاعدگیوں کا شکار ہو کر اہلیان کھیوڑہ کے لیے باعث تکلیف بنی ہوئی ہے جس پر یہاں کے مقامی مکینوں نے مقامی انتظامیہ سے تنگ آکر صوبائی محتسب اعلی کو تحقیقات کی درخواست دی جس پر عمل درآمد کا آغاز ہوگیا ہے ڈویژنل انچارج طارق جاوید ملک کی معیت میں ایک ٹیم نے معاملات بارے چھان بین کا آغاز کردیا سکیم سے متعلقہ افراد اور بلدیہ کھیوڑہ کے ملازمین سے معلومات حاصل کرنے کے علاوہ مقامی میڈیا اور اہلیان کھیوڑہ سے بھی معلومات حاصل کی ٹیم نے میٹھا پتن سائیٹ کا دورہ بھی کیا اور کا مشاہدہ کرتے ہوئے زمینی حقائق سے آگاہی حاصل کی ڈویژنل انچارج جاوید ملک میں پنڈدادنخان میڈیا ٹیم سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کوتاہی کے مرتکب افراد کی نشاندہی کرتے ہوئے کھیوڑہ کے پانی کا مسئلہ انشاءاللہ جلد از جلد حل کر لیا جائے گا۔۔۔صوبائی محتسب کے فوری ایکشن اور غیر جانبدار کاروائی سے عوام پرامید ہے کہ پانی جیسے بنیادی سہولت میسر آئے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں