جبر واستبدال کے نظام کے خاتمہ کے لئے حسینی عزم واستقلال کی ضرورت ھے

Spread the love

وزیرآباد (طارق ملک بیورو چیف یو جی نیوز ) جبر واستبدال کے نظام کے خاتمہ کے لئے حسینی عزم واستقلال کی ضرورت ھے. قربانی کی لازوال داستان رقم کرکے اسلام کی نشاتہ ثانیہ کی بحالی ممکن ھے. طاغوتی طاقتوں سے نبردآزما اسلام دوست عناصر لائق تحسین ھیں. مصطفوی نظام کے قیام کی جدوجہد وقت کی ضرورت ھے. اہل بیت سے وفا تقاضائے ایمان ھے. ان خیالات کا اظہار ممتاز مذہبی سکالر اور تحریک منہاج القران کے ضلعی صدر علامہ ثناءاللہ ربانی نے مسجد نور عالم میں محفل ذکر امام حسین علیہ السلام سے خطاب کرتے ھوئے کیا انہوں نے کہا کہ قرآنی تعلیمات خانوادہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مودت کا درس دیتی ھیں اور اپنی جان مال اولاد اہل بیت کی وفا میں قربان کرنے کا نام ہی ایمان ھے. امام حسین علیہ السلام نے میدان کرب وبلا میں صبرواستقلال کا پیکر بن کر یزیدی فکر کو نیست و نابود کر دیا اور بے مثل قربانی سے دین کو تا ابد حیات نو عطا کر دی. محفل میں طارق جاوید ملک، عمران رسول بٹ ،محمد اعظم تبسم، ظہیر احمد کھوکھر، محمد رفیع،محمد عمران، ملک عمر خالد، محمد امین بٹ کے علاوہ تحریک منہاج القران اور دیگر مذھبی اور سماجی تنظیمات کی جید شخصیات نے شرکت کی. محفل سے علامہ محمد آصف رضا، قاری ذیشان علی، علامہ محمد نعیم الرحمان ہزاروی اور دیگر علماء نے خطاب کیا.بعد ازاں حاضرین میں لنگر حسینی تقسیم کیا گیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں