گوجرہ میں وزیراعظم عمران خان کا ویجن سر سبز پاکستان شجر کاری مہم جاری

Spread the love

گوجرہ میں وزیراعظم عمران خان کا ویجن سر سبز پاکستان شجر کاری مہم جاری اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ سمیرا عنبرین ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر میاں طاہر محمود پرنسپل میاں ذوالفقار علی نے محکمہ جنگلات کے تعاون سے شجرکاری مہم میں اپنا حصہ ڈالا

گوجرہ ( ڈاکٹر عبدالشکور سے)
ملک بھر میں موسم خزاں کی شجرکاری مہم بھرپور طریقے سے جاری محکمہ جنگلات کے تعاون سے پودے لگا کر کلین اینڈ گرین سر سبز پاکستان مہم کے تحت گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول میں اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ سمیرا عنبرین ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرٹوبہ میاں طاہر محمود گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول کے پرنسپل میاں ذوالفقار علی نے گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول کے لان میں پودے لگائے انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ ایجوکیشن سرسبز پاکستان کی اس مہم میں بھرپور کردار ادا کر رہا ہے پاکستان میں بسنے والے ہر انسان کو آکسیجن کی ضرورت ہے جوکہ درختوں سے حاصل ہوتی ہے جبکہ پاکستان کے ہر فرد کو چاہیے کہ وہ اپنے اپنے حصے کے کم از کم تین پودے ضرور لگائیں تاکہ اپنے پیارے ملک پاکستان کو سرسبز و شاداب بنایا جا سکے سکول کے بچوں نے اپنے آنے والے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اختتام پر ملکی سلامتی کے لئے دعا بھی کی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں