افتتاحی تقریب میں بنوں کے مختلف سیاسی پارٹیوں کے علاوہ صحافتی تنظیموں اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی
بنوں(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق بنوں میں سوشل میڈیا کلب کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا۔افتتاحی تقریب میں بنوں کے مختلف سیاسی پارٹیوں ،تاجر تنظیموں ،صحافتی تنظیموں اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد خان وزیر نے سوشل میڈیا کلب کا باقاعدہ افتتاح کیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک شاہ محمد خان کا کہنا تھا ۔کہ تحریک انصاف کی حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے شروع ہی دن سے سنجیدہ ہے ۔موجودہ دور میں سوشل میڈیا کے اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا ۔سوشل میڈیا کی وجہ سے آج بہت سے مسائل حل کیے جا رہے ہیں۔اس موقع پر صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے اپنی طرف سے سوشل میڈیا کلب کے لیے پچاس ہزار روپے کا اعلان کیا ۔تقریب سے بنوں پریس کلب کے صدر عالم خان ،نیشنل پریس کلب کے گوہر وزیر ،جمیعت علمائے اسلام سمیع الحق گروپ کے امیر مولانا سید فدا حمد شاہ ،امیر ختم نبوت ضلع بنوں مولانا سید طیب شاہ ،جمیعت علماء اسلام کے رہنما حشمت علی خان ،متحدہ انجمن تاجران اور جے آئی یوتھ کے صوبائی نائب صدر ڈاکٹر عبدالرؤف قریشی ،بنوں قومی موومنٹ کے صدر سید منظور شاہ المعروف گل پیر نے سوشل میڈیا کلب کو بنوں کے عوامی مسائل کے حل کے لیے خوش آئند قرار دے دیا۔مختلف سیاسی اور سماجی شخصیات کی جانب سے سوشل میڈیا کلب کے قیام پر صدر امجد علی شاہ اور جنرل سیکٹری احمد سہیل اور سوشل میڈیا کلب کے اراکین مبارکباد کے مستحق ہیں۔سوشل میڈیا کلب کے صدر نے امجد علی شاہ نے سوشل میڈیا کلب کے تقریب میں شمولیت کرنے والے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا
