صفدر خان باغی کا صحافی رحیم اللہ یوسفزئی کی وفات پر اظہار افسوس

Spread the love

صحافی رحیم اللہ یوسفزئی مرحوم کی وفات سے صحافت کا ایک اور باب بند ہو گیا۔صوبائی ترجمان مسلم لیگ ق

پشاور(نمائندہ وصال احمد)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق خیبرپختونخوا صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے چوہدری برادران کی جانب سے تعزیتی پیغام میں سینیئر صحافی اور ماہر افغان اُمور رحیم اللہ یوسفزئی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے بابائے صحافت رحیم اللہ یوسفزئی مرحوم کی صحافت کے شعبے میں گراں قدر خدمات سر انجام دیں. بابائے صحافت رحیم اللہ یوسفزئی مرحوم کی افغان اُمور پر انکے تجزیہ بالکل درست و حقیقت پر مبنی ہوتے اور انکی افغان خطے کی بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال پر گہری نظر رہتی۔صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے کہا سنئیر صحافی رحیم اللہ یوسفزئی مرحوم کی وفات سے صحافت کا ایک اور باب بند ہوگیا۔انہوں نے کہا مرحوم کی صحافت کے لئیے گراں قدر خدمات کو سیاسی و صحافتی حلقوں میں ھمیشہ یاد رکھا جائے گا۔صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے چوہدری برادران کی جانب سے خصوصی تعزیتی پیغام میں سنئیر صحافی رحیم اللہ یوسفزئی مرحوم کے ایثال ثواب کے لئیے خصوصی دعا کی اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کی بخشش و مغفرت فرمائے اور تمام اہل خانہ کو صبر جمیل استقامت نصیب عطا فرمائے۔ امین ثمہ آمین.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں