ریسکیو 1122 گجرانوالہ نے ابتدائی طبی امداد کا عالمی دن منایا

Spread the love

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق بانی ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز) کی ہدایت پرریسکیو1122گوجرانوالہ نے بھی ابتدائی طبی امداد کا عالمی دن منایا جس کا مقصد فرسٹ ایڈکی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا کیونکہ کسی گھر میں صرف تربیت یافتہ فرسٹ ایڈر کی موجودگی سے ہی کسی بھی ناگہانی صورتحال میں بہتر طریقے سے نبرد آزماہوا جاسکتا ہے۔ اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ میاں رفعت ضیاء کی زیر نگرانی ایک سیمنار سنٹرل ریسکیو اسٹیشن گوندلانوالہ چوک میں منعقد ہوا جس میں خصوصی طور پراسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر زشبیر حسین بٹ اور ڈسٹرکٹ سیکرٹری ہلال احمر محمد بلال بٹ نے شرکت کی۔
بعد ازاں ابتدائی طبی امداد کے عالمی دن کے حوالے سے ایک آگاہی واک کا بھی انعقاد کیا گیا۔ ورلڈ فرسٹ ایڈ ڈے آگاہی واک میں اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر زشبیر حسین بٹ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ میاں رفعت ضیاء، ڈسٹرکٹ سیکرٹری ہلال احمر محمد بلال بٹ، ایمرجنسی آفیسرآپریشنز محمد علی رضا بیگ، اسکول سیفٹی آفیسر ہلال احمر ڈاکٹر کرن امتیاز، چیئرمین مشرقی سائنس کالج ماجد مشرقی، ڈویزنل انچارج ہیومین رائٹس فیاض کھوکھر، کوارڈینٹر ٹائیگر فورس سٹی رانا خالد، کوارڈینٹر کلین اینڈ گرین گوجرانوالہ میاں شبیر،رضوان سیان گوجرانوالہ ویلفیئر ونگ، ریسکیو سیفٹی آفیسر انجم شہزاد،ریسکیو افسران سمیت کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمز کے ریسکیو رضاکار، سول سوسائٹی اور ریسکیورز نے بھر پور شرکت کی۔ واک کے شرکاء نے فرسٹ ایڈ کی اہمیت اورضرورت پر مبنی پلے کارڈاور بینر اٹھا رکھے تھے جس پر فرسٹ ایڈ کے متعلق پیغام موجود تھے۔آگاہی واک کے بعدعوام الناس میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے مختلف مقامات پر آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے جن پرفرسٹ ایڈ کے حوالے سے احتیاطی تدابیر درج تھیں۔قبل ازیں ریسکیو رضاکاروں کی جانب سے دل کی دھڑکن بحال کرنے کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں رفعت ضیاء کی ہدایت پر تمام ریسکیو اسٹیشنز پر ابتدائی طبی امداد کے حوالے سے پورا ہفتہ میڈیکل کیمپس اور تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں