
لنڈی کوتل ۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی اینڈ آپریشن سنٹر ضلع خیبر کے تحت لنڈی کوتل میں پولیو آگاہی مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں علاقے کے شعراء ، ادبا اور لکھاریوں نے شرکت کی۔ پروگرام کے آغاز میں تحصیل کمیونیکشن آفیسر سید افضل شینواری نے پولیو وائرس اور پولیو ویکسین کے حوالے سے شرکاء کو مفصل معلومات بیان کی جس کے بعد شرکاء نے اپنی شاعری اور لکھائی کے زریعے پولیو وائرس کے مضر اثرات ، پولیو وائرس کی روک تھام اور پولیو ویکسین کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی شعراء نے بہترین ادابی خیالات پیش کرنے پر حاضرین سے خوب داد وصول کیا۔ پروگرام کے مہمان خصوصی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اشراف الدین نے پولیو وائرس اور پولیو ویکسین کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور شعراء کو ان کی بہترین اشعار پر داد دی۔ پروگرام کے آخر میں مہمان خصوصی نے تمام شعراء اور ادبا میں اعزازی شیلڈ بھی تقسیم کی۔
