نو پارکنگ زون میں گاڑیاں کھڑی کرنے پر 5067 افراد کا چالان۔

Spread the love

شہری اپنی گاڑیوں کو پارکنگ سٹینڈز میں کھڑی کریں تاکہ ٹریفک نظام متاثر نہ ہو۔چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت

پشاور(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے نو پارکنگ زون میں گاڑیاں کھڑی کرنے پر گزشتہ ماہ 5067 افراد کا چالان کیا۔گلوبل ٹائمز میڈیا تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی سربراہی میں سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے گزشتہ ماہ شہر بھر میں نو پارکنگ زون میں گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں کھڑی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی گئیں جس کے تحت سینکڑوں گاڑیوں کو فورک لفٹر کے ذریعے اٹھا کر ٹرمینل میں بند کردیا جبکہ سینکڑوں گاڑیوں کے مالکان کو موقع پر چالان کیا گیا جن سے جرمانوں کی مد میں ہزاروں روپے وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کردیئے گئے۔واضح رہے کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے 744 موٹر سائیکل مالکان کیخلاف کارروائیاں عمل میں لائی گئی ہیں۔چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے کہا ہے کہ شہری نو پارکنگ زونز میں گاڑیاں کھڑی کرنے سے گریز کریں کیونکہ اس اقدام سے ٹریفک جام ہوتا ہے جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور لوگوں کا قیمتی وقت ضائع ہونے سمیت اکثر اوقات رش میں ایمبولینسز پھنس جاتی ہیں جس سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری محب وطن اور مہذب شہری بننے کا ثبوت دیتے ہوئے ٹریفک قوانین پر مکمل طور پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور غلط پارکنگ اور نو پارکنگ زونز میں گاڑیاں کھڑی کرنے سے گریز کرکے ٹریفک نظام میں بہتری لانے میں اپنا کردار ادا کری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں