کمشنر ساہیوال نے پرائس مجسٹریٹس پر زور دیا کہ ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندازی کے خلاف مسلسل فیلڈ میں رہیں

Spread the love

ساہیوال (چوہدری محمد آ صف ندیم )کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی نے پرائس مجسٹریٹس پر زور دیا ہے کہ وہ عوام کو ناجائز منافع خوری سے بچانے اور ذخیرہ اندازی کے خلاف مسلسل فیلڈ میں رہیں اور اشیاء صرف سرکاری نرخوں پر فروخت کو ہر صور ت یقینی بنائیں۔ صوبائی حکومت کی تمام تر توجہ مصنوعی مہنگائی کا خاتمہ ہے جس میں پرائس مجسٹریٹس کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات تحصیل کونسل ہال میں پرائس مجسٹریٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر اور اے ڈی سی آر محمد عدنان زاہد بھی اجلاس میں موجود تھے۔ انہو ں نے مجسٹریٹس پر زور دیا کہ وہ بڑے شاپنگ مالز اور ہول سیلرز کو بھی چیک کریں اور ہر دوکان اور رھڑی پر ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ آویزاں ہونا یقینی بنائیں۔ کمشنر علی بہادر قاضی نے کہا کہ عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا انتظامی افسران کی بنیادی ذمہ داری ہے جس کے لئے انہیں روزانہ فیلڈ میں نکلنا چاہئے۔ انہوں نے جلعسازوں سے عوام کو آگاہ کرنے کے لئے ضلع میں کام کرنے والے تمام پرائس مجسٹریٹس کے نام بمع تصویر اور فون نمبر سوشل میڈیا پر دینے کی بھی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں