کورونا وائرس نے ہمارے نظام تعلیم کو بہت زیادہ متاثر کر دیا ہے،سدرہ راؤ

Spread the love

کورونا وائرس کے حملے نے دنیا کے بڑے بڑے ملکوں کی معاشی سماجی اور انتظامی صلاحیتوں کو بے نقاب کر دیا ہے۔معروف نجی ٹی وی اینکر

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق نجی ٹی وی کی اینکر سدرہ راؤ نے کہا کورونا وا ئرس کو ختم کیا جائے تعلیم کو نہیں انہوں نے کہا کہ 11 مارچ 2020 کو، عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے اعلان کیا کہ وبائی بیماری کووڈ-19 جس کی پہلی بار ووہان، چین میں دسمبر 2019 میں نشاندہی ہوئی تھی، عالمی وباء کی صورت اختیار کر گئی ہے۔ وباء کے ”پھیلاؤ اور سنگینی کے تشویشناک خدشات کا اظہار کرتے ہوئے”، ڈبلیوایچ او نے حکومتوں سے اپیل کی کہ وہ وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے فوری اور بھرپور کاروائی کریں۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے حملے نے دنیا کے بڑے بڑے ملکوں کی معاشی، سماجی اور انتظامی صلاحیتوں کو بے نقاب کر دیا ہے۔ کسی بھی بڑے حادثے سے نمٹنے کی ان کتنی صلاحیت ہیں اور وہ ان حادثات سے خود کو کس طرح بچا سکتے ہیں یہ سب پر آشکار کر دیا ہے۔ہمیں یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ کورونا وائرس کی وبا نے دنیا سے متعلق بڑے فیصلوں، جن میں سیکیورٹی، تنازعات، تضادات، جنگیں، امیری اور غریبی میں سیاسی، معاشی اور سماجی ناہم واریاں،با لخصوص صحت کے ڈھانچوں اور انسانوں پر سرمایہ کاری کے مسائل کو بھی بری طرح بے نقاب کیا نجی ٹی وی چینل کی اینکر سدرہ راؤ نے گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ کورونا وائرس خطرے نے ہمارے نظام تعلیم کو بہت زیادہ متاثر کر دیا ہے۔ہم دنیا کے جس حصے میں رہتے ہیں وہاں ہنگا می حالات کوئی نئی بات نہیں ، ہم اب ان حآلات کے عادی بن گئے ہیں۔تاہم اب صورتحال کچھ مختلف ہیں کیونکہ یہ حالات ہمارے نظام تعلیم کے لیے آزمائش بن چکے ہیں۔پاکستان میں آن لائن تعلیم یونیورسٹی لیول پر معیاری نہیں ہے تو سکولوں میں کیسے آن لائن ممکن ہے؟؟ خاص کر پرائمری لیول پر آن لائن نا ممکن سے بات ہے اس لیے حکومت کو چاہیے کہ ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائے اور سکول بند نہ کیے جائے۔‘بہت مشکل سے بچے پڑھائی کی طرف راغب ہوتے ہیں، امیر طبقہ بچوں کے لیے ٹیوشن کا بندوبست کر سکتا ہے، نچلے اور درمیانے طبقے کہ بچے بالکل ایسے ہو جاتے ہیں جیسے سکول گئے ہی نہ ہوں۔‘
ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کا کردار بھی مایوس کن ہی رہا ہے، مثلاً جب طلبہ احتجاج کر رہے تھے تب ایچ ای سی انتظامیہ نے نہ اس ضمن میں ان سے مذاکرات کیے، نہ مؤقف جانا اور نہ ہی اساتذہ سے یہ مسائل جاننے کی کوشش کی جو انتہائی افسوسناک رویہ تھا۔کورونا کی پہلی وبا میں یہ بتایا گیا تھا کہ بچوں کو پروموٹ کر دیں گے اور اسکول، کالجوں میں ایسا ہوا بھی لیکن جامعات کے لیے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کوئی واضح پالیسی نہیں بنا سکا۔دیگر ملکوں کے مقابلے میں ہم طلبہ کو مہنگا ترین انٹرنیٹ فراہم کررہے ہیں، کیا طلبہ کو تعلیمی ضرورت کے لیے انٹرنیٹ پر ٹیکس معاف نہیں کیا جاسکتا؟ اور کیا حکومت طلبہ کے لیے لیپ ٹاپ اور اسمارٹ فون پر بھی عائد ٹیکس معاف نہیں کرسکتی؟یہ وہ سوالات ہیں جو ہرطالبعلم کے ذہن میں ہیں جس پر توجہ کی ضرورت ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں