جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد پولیس کا 8ماہ قبل قتل کئے گئے اہلکار کے قاتل کو گرفتار کرنے کا دعویٰ۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی سول لائن تھانہ کی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے 8 ماہ قبل قتل کئے گئے پولیس اہلکار محمد حیات بازدانی کے قتل کے مرکزی ملزم شاہنواز ولد عیسو گرگیج کوریلوے پاور ہاؤس کے قریب سے گرفتار کرکے بغیر لائسنس ٹی ٹی پسٹل برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے پولیس کی جانب سے گرفتار ملزم کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے ملزم نے رواں سال 20جنوری کو چنہ محلہ میں پولیس اہلکار کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا
