جیکب آباد کے بلدیہ ملازمین 15روز سے سراپا احتجاج

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار)جیکب آباد کے بلدیہ ملازمین 15روز سے سراپا احتجاج، مطالبات پورے نہ ہوئے، بلدیہ میں کرپشن، اضافی تنخواہیں جاری نہ کرنے کے خلاف ملازمین کا ایڈمنسٹریٹر کے دفتر کے سامنے دھرنا۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے بلدیہ ملازمین 15روز سے مطالبات کے حق میں سراپا احتجاج ہیں، کرپشن، ملازمین کو اضافی تنخواہیں جاری نہ کرنے کے خلاف گزشتہ روز بھی ملازمین نے نصر اللہ ڈومکی، سلیم پیچوہو، زین میمن، عبدالفتاح سومر، حفیظ جکھرانی، جنید شیخ، شفیق ابڑو، عبدالستار دہرپالی، آصف غوری، نواب لاشاری، مرتضی گھنیو، امداد بروہی، اعظم جمالی، ماجد لاشاری، سعید احمد اور دیگر کی قیادت میں احتجاجی جلوس نکال کر ایڈ منسٹریٹر کے دفتر کے سامنے دھرنا دیا اور مطالبات کے حق میں سخت نعریبازی کی اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ جیکب آباد کے بلدیہ ملازمین کے حق پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے بجٹ میں بڑھائی گئی تنخواہ سے ملازمین تین ماہ سے محروم ہیں دیگر اضلاع میں بلدیہ ملازمین کو اضافی تنخواہ دی جا رہی ہے لیکن جیکب آباد کے بلدیہ ملازمین کو گزشتہ سال پانچ ماہ اور اس مالی سال میں تین ماہ سے محروم رکھا گیا ہے جو کہ زیادتی ہے 15روز سے سراپا احتجاج ہیں ڈی سی، سی ایم او منتخب نمائندوں سمیت کوئی پوچھنے تک نہیں آیا نہ کسی نے نوٹس لیا مظاہرین کا کہنا تھا کہ فنڈس نہیں ہیں تو پھر منظور نظر ملازم ٹھیکیدارکو ہر ماہ کروڑوں روپے ایڈ منسٹریٹر کیسے جاری کررہے ہیں نیب اس کا نوٹس لے اور ملازمین کو حقوق دئے جائیں بصورت دیگر احتجاج جاری رہے گاملازمین نے پی پی چیئر مین بلاول بھٹو زرداری سے اپیل کی کہ بلدیہ ملازمین اور پینشرز کوحقوق دئے جائیں اور ایڈمنسٹریٹر کو ہٹاکر ملازمین میں پھیلی بے چینی ختم کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں