پیپلز پارٹی شہید بھٹو کا شہید میر مرتضیٰ بھٹو کے قتل کیس میں انصاف کے حصول کے لیے احتجاجی مظاہرہ

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد میں پیپلز پارٹی شہید بھٹو کا شہید میر مرتضیٰ بھٹو کے قتل کیس میں انصاف کے حصول کے لیے احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی جانب سے شہید میر مرتضیٰ بھٹو کے قتل کیس میں انصاف کے حصول کے لیے ایک احتجاجی ریلی نور محمد منجھو، محمد سلیم بروہی، بابل خان کوریجو، عبدالسمیع سومرو، سعید احمد بروہی، وہاب فراز ٹانوری، محمد اکرم تھیم اور دیگر کی قیادت میں نکالی گئی، مظاہرین نے ضلع دفتر سے ریلی نکال کر شہر میں مارچ کیا اور انصاف کے حصول کے لیے نعرے بازی کرتے ہوئے پریس کلب کے سامنے پہنچ کر دھرنا دیا، اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 25 سال گذرنے کے باوجود شہید میر مرتضیٰ بھٹو کے خون کے ساتھ انصاف نہیں ہوا میر مرتضیٰ بھٹو کو ان کے ساتھیوں کے ساتھ بے دردی سے قتل کیا گیا لیکن قتل میں ملوث قاتل جیل میں ہونے کے بجائے اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں، انہوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ کیس کو ری اوپن کرکے ملوث قاتلوں کو سزا دی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں