لیڈی ڈاکٹر اختیار مستوئی سے نامعلوم افراد کی طرف سے ڈھائی لاکھ طلب کرنے کی اطلاعات

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار)پی ایم اے جیکب آباد کی نائب صدر لیڈی ڈاکٹر اختیار مستوئی سے نامعلوم افراد کی طرف سے ڈھائی لاکھ طلب کرنے کی اطلاعات، پی ایم اے رہنماؤں کی مذمت۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن(پی ایم اے) کے رہنما ڈاکٹر اے جی انصاری اور دیگر نے کہا ہے کہ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن(پی ایم اے) جیکب آباد کی نائب صدر اور سینئر گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر اختیار مستوئی سے نامعلوم افراد موبائل پر ڈہائی لاکھ روپے طلب کررہے ہیں اور رقم نہ دینے کی صورت میں نقصان پہنچانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں،پی ایم اے رہنما ڈاکٹر اے جی انصاری نے ڈاکٹر اختیار مستوئی سے رقم طلب کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو شکایت کرنے کے باوجود ملزمان کو گرفتار نہ کرنا افسوس ناک ہے یولیس امن امان قائم کرنے اور عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے انہوں نے کہا کہ اگر ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے حوالے نہ کیا گیا تو ڈاکٹر اور شہری مجبور ہو کر سڑکوں پر نکلیں گے، انہوں نے لیڈی ڈاکٹر اختیار مستوئی سمیت تمام ڈاکٹرز اور عوام کو تحفظ دینے کا مطالبہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں