خالد جاوید اوکاڑہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف بازاروں کا دورہ

Spread the love

دورہ کے موقع پر قانون کے خلاف ورزی پر مختلف دوکانداروں کو جرمانہ کیا۔

اوکاڑہ(نمائندہ جاوید راہی)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق آج بروز جمعرات خالد جاوید بھٹی ،ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز پرائسز ویٹس اینڈ میـرز و سپیشل مجسٹریٹ اوکاڑہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چورستہ 38 ڈی اڈہ میں پرائس چیکنگ کے دوران پانچ دوکانداروں اشیاء خوردونوش مہنگے داموں فروخت کرنے کی وجہ سے بھاری مقدار میں جرمانہ جات کیے۔اس موقع پر انہوں نے کہاکہ عام عوام کو مقرر نرخوں پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں اور کسی کو بھی مہنگے داموں اشیاء خوردونوش فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ایسا کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گے۔ اس کے علاوہ انہوں نے مزید بتایا کہ دیپالپور روڑ پر گردونواح میں موجود پیٹرول پمپس اوزان و پیمائش کے جدید آلات کے ساتھ چیک کیا گیا ہے اور کم پیمانہ جات والے چار پیٹرول پمپس کو موقع پر سیل کردیا گیا ہے اور ان کم پیمانہ جات کے چالان مجاز عدالت کو ارسال کر دے گئے ہیں۔ جناب ڈی جی، انڈسٹریز پرائسز ویٹس اینڈ میـرز، پنجاب کی ہدایت کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی پوری مقدار کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ناپ تول میں کمی کرنے والوں کو نشان عبرت بنا دیا جائے گا تاکہ عوام الناس کو پوری مقدار میں پیٹرول اور ڈیزل کی فراہمی میں کسی قسم کی مشکل درپیش نہ ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں