ڈپٹی کمشنر خیبر منصور ارشد کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لنڈیکوتل اشرف الدین نے تقریب میں شرکت کی۔
خیبر(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق انسداد پولیو مہم کے حوالے سے محمد پبلک سکول اینڈ کالج لنڈیکوتل میں پولیو کے حوالے سے اگاہی پینٹنگ کی تقریب کا انعقاد،ڈپٹی کمشنر خیبر منصور ارشد کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (لنڈیکوتل) اشرف الدین نے تقریب میں شرکت کی۔تقریب میں مختلف سکولوں کے اساتذہ کرام، بچوں، اقوام کے مشران، پولیو کوارڈینیٹر سید افضل اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اشرف الدین نے مختلف سکولوں کے بچوں کی جانب سے پولیو کے حوالے سے اگاہی اور شعور اجاگر کرنیوالے پینٹنگ میں حصہ لینے والے بچوں سے پینٹنگ میں پیغام کے متعلق اگاہی حاصل کی۔پینٹنگ میں حصہ لینے والے بچوں میں تعریفی اسناد اور ایوارڈ بھی تقسیم کئے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ انسداد پولیو مہم ایسی طرح کے اگاہی اور شعور اجاگر کرنے سے ہم پولیو کا مقابلہ کرسکتے ہیں جو کہ ہمارے اس سکولوں کے بچوں کی ایک اچھی کاوش ہیں۔ انسداد پولیو مہم میں کم عمر بچوں کو معذوری سے بچانے کے لئے پولیو کے دو قطرے ہر بار پلائیں جس کے لئے والدین کیساتھ اساتذہ کرام اور علاقائی مشران کا رول اور تعاون نہایت ہی سود مند ثابت ہوتا ہے تاکہ ہم اپنے بچوں کو اس موذی مرض سے بچا سکیں۔سکول منتظمین کی جانب سے انسداد پولیو مہم اور انسداد کرونا ویکسینیشن کے لئے ضلعی انتظامیہ محکمہ صحت سمیت سیکورٹی اداروں کی کاوشوں کو بھرپور سراہا اور شکریہ ادا کیا۔