انسدادی پولیو مہم کے دوران ڈی پی او چارسدہ زیب اللہ خان کا سرکل شبقدر کا دورہ.
دورہ کے موقع پر ڈی پی او زیب اللہ خان نے پولیس کی جانب سے کئے گئے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
چارسدہ (نمائندہ خصوصی) اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈی پی او چارسدہ زیب اللہ خان کا ضلع بھر میں پانچ روزہ جاری انسدادی پولیو مہم کے دوران سرکل شبقدر کے مختلف بی ایچ یوز کے دورے۔پولیس کی جانب سے کئے گئے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ۔ہیلتھ ٹیموں اور ان کے ساتھ تعینات پولیس اہلکاروں سے ملاقات۔سیکیورٹی امور اور پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے حوالے سے ہدایات جاری گلوبل ٹائمز میڈیا تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں 17ستمبر سے 21ستمبر تک انسدادی پولیو مہم کاآغاز کر دیاگیا ہے، چارسدہ پولیس کی جانب سے پولیو مہم میں سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ اس حوالے سے ڈی پی او چارسدہ زیب اللہ خان سرکل شبقدر کے مختلف بی ایچ یوز کے دورے کرتے ہوئے پولیس کی جانب سے کئے گئے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی پی او چارسدہ نے ہیلتھ کی ٹیموں اور سیکیورٹی کے لئے تعینات پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی۔انہوں نے پولیس اہلکاروں کو سیکیورٹی کے حوالے سے واضح احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ٹیموں کے ساتھ ہر قسم تعاون یقینی بناکر پولیو مہم کو کامیاب بنائیں۔ گھر گھر پولیو مہم کے دوران ٹیموں کے ساتھ سیکیورٹی پر معمور اہلکار الرٹ ڈیوٹی سرانجام دیں جبکہ اپنی حفاظت کے لئے ہیلمٹ اور جیکٹ کا استعمال بھی یقینی بنائیں۔مزید انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں اور ہیلتھ کی ٹیموں سے تعاون کریں،پولیو ایک موذی مرض ہے لہذااپنے 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پھیلائیں۔
