سوشل میڈیا کلب بنوں کی قیادت کا ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد زبیر خان نیازی سے ملاقات

Spread the love

وفد نے ڈپٹی کمشنر کو بنوں میں سوشل میڈیا ورکروں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

بنوں(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا کلب بنوں کے وفد کا صدر امجد علی شاہ اور جنرل سیکٹری احمد سہیل کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد زبیر خان نیازی سےملاقات ،وفد نے ڈپٹی کمشنر کو بنوں میں سوشل میڈیا ورکروں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد زبیر خان نیازی کا کہنا تھا۔کہ سوشل میڈیا دور جدید کا ایک مؤثر ذریعہ ہے ۔ اور ان کے کردار سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔اس لیے تمام سوشل میڈیا ورکروں کی ذمہ داری بنتی ہے ۔کہ وہ توہین مذہب،مذہبی منافرت ،ملکی وقار ،ثقافتی اور اخلاقی اقدار کا خصوصی خیال رکھتے ۔اور منفی رپورٹنگ کے بجائے مثبت رپورٹنگ کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل کریں اور شہریوں میں راہ عامہ کے راہ ہموار کرنے کی کوشش کریں ۔حکومت سوشل میڈیا ورکروں کو بھرپور سپورٹ کریں گی ۔اگر سوشل میڈیا کے مثبت اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرے گی ۔تو بہت سے مسائل خود بخود حل ہوجائیں گے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا ۔سوشل میڈیا ورکروں کو موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق تربیت دینا ضروری ہے ۔انشاءاللہ جلد ان کے لیے حکمت عملی تیار کریں گے ۔وفد میں نائب صدر ظاہرین شاہ ،محمد زبیر خان ،شازیب خان ،ظاہر شاہ ،وجاہت خان ،عاصم خان،حافظ نصیب شیراز ،عصمت اللہ ،سلمان خان اور وقاص خان بھی شامل تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں