چیف ٹریفک آفیسر سے نارتھ ویسٹ جنرل ہسپتال و ریسرچ سنٹر کے سی ای او کی ٹیم کی ملاقات۔

Spread the love

ہسپتال کا شعبہ صحت میں نہایت ہی اہم کردار ہے جبکہ فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر عوام کی خدمت کرنا خوش آئند ہے۔چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت

پشاور(نمائندہ عمر فاروق)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت سے نارتھ ویسٹ جنرل ہسپتال و ریسرچ سنٹر کے سی ای او ڈاکٹر ضیاء الرحمن اور ان کی ٹیم نے ٹریفک ہیڈ کوارٹر گلبہار پشاور میں ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے نارتھ ویسٹ جنرل ہسپتال و ریسرچ سنٹر کے سی ای او ڈاکٹر ضیاء الرحمن اور ان کی ٹیم کا سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے ساتھ ملکر شہریوں میں ہیلمٹ تقسیم کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ نارتھ ویسٹ جنرل ہسپتال کا شعبہ صحت میں نہایت ہی اہم کردار ہے اسی طرح فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر عوام کی خدمت کرنا خوش آئند ہے ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہسپتال انتظامیہ مستقبل میں بھی عوام کو صحت سہولیات فراہم کرنے سمیت فلاحی کاموں میں حصہ لے گی جس کو سٹی ٹریفک پولیس پشاور قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے نارتھ ویسٹ جنرل ہسپتال و ریسرچ کے سی ای او ڈاکٹر ضیاء الرحمن اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور انہیں ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ بعد ازاں چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے نارتھ ویسٹ جنرل ہسپتال و ریسرچ سنٹر کے سی ای او کو سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے سونئیر پیش کیا جس پر ہسپتال انتظامیہ نے ان کا شکریہ ادا کیا اور ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں