حکومتی تدابیر اختیار کرنے کی اشد ضرورت ہے۔معروف بزنس وومن
پشاور(چیف اکرام الدین)خیبر پختون خواہ پشاور کے تعلق رکھنے والی معروف خاتون بزنس وومن شاندانہ حمید نے کہا کہ ملک میں جاری کرونا وائرس عالمی وبا کی وجہ سے روزگار تباہ کن ہے جو کاروباری طبقے کیلئے باعث نقصان ہے انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس وبا نے دنیا بھر میں ہلچل مچا دی ہے جو انسانیت کیلئے بہت بڑا خطرہ و اندیشہ ہے روز بروز کرونا وائرس میں اضافے کی وجہ سے غریب عوام روزگار سے محرومی کا شکار ہے جو غریب عوام کیلئے لمحہ فکریہ ہے معروف خاتون بزنس وومن شاندانہ حمید نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا عوام کو اس وقت حکومتی تدابیر اختیار کرنے کی اشد ضرورت ہے تا کہ کرونا وائرس جیسے عالمی وبا سے نجات و بچاو مل سکے محترمہ شاندانہ حمید نے مزید کہا کہ اللہ تعالی کرونا وائرس سے متاثر افراد کو صحت کاملہ نصیب فرمائے اور مرنے والوں کو جنت افردوس میں اعلی مقام عطا کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین