پرنسپل اظہر محمود سیکرٹری اطلاعات و نشریات اوکاڑہ پریس کلب غلام نبی ملک نے مستحق طلباء میں وردیاں تقسیم کی

Spread the love

حکومت بچوں کو تعلیم کے زیور سے آرستہ کرنے کیلئے تمام کوششیں بروئے کار لا رہی ہے۔اظہر محمد

اوکاڑہ(نمائندہ جاوید راہی)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول اوکاڑہ میں پرنسپل اظہر محمود ٫سیکرٹری اطلاعات و نشریات اوکاڑہ پریس کلب غلام نبی ملک نے مستحق طلباء میں وردیاں تقسیمِ کی.انہوں نے بچوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لیے تمام کوششیں بروئے کار لا رہی ہے. اس سلسلے میں آج طلباء میں وردیاں تقسیم کی تا کہ والدین کے بوجھ کو کم کیا جا سکے اور زیادہ سے زیادہ گورنمنٹ سکولز میں داخل ہوں. انہوں نے بچوں اور والدین کو اپنے محلے کے ان بچوں کو بھی سکول لا کر داخل کروانے پر زور دیا جو غربت کی وجہ تعلیمی سلسلہ جاری نہیں رکھ سکے. انہوں نے کہا کہ ہم ایس بچوں مکمل سپورٹ کریں گے. ان شآءاللہ ہمارا ادارہ گورنمنٹ ایم، سی ہائی سکول اوکاڑہ جو کہ ضلع بھر کا بڑا ادارہ ہے پہلے بھی مستحق طلباء کو وردیاں،جوتے،کتب مفت فراہم کر رہا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں